سری نگر میں مشکوک بیگ سے دھماکہ خیز مواد کے بجائے کپڑے نکلے

سری نگر میں مشکوک بیگ سے دھماکہ خیز مواد کے بجائے کپڑے نکلے

سری نگر، 24 جون (یو این آئی) سری نگر کے مضافاتی علاقہ لسجن میں جمعرات کی صبح اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب بائی پاس پر ایک مشکوک بیگ کو پڑے ہوئے دیکھا گیا لیکن جب بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے بیگ کی تلاشی کی تو اس سے کپڑے نکلے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ لسجن میں بائی پاس پر جمعرات کی صبح ایک مشکوک بیگ پڑا ہوا دیکھا گیا جس سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بیگ کو چیک کرنے کے لئے بم ناکاہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا لیکن جب مذکورہ ٹیم نے بیگ کی تلاشی کی تو اس میں سے کپڑے نکلے۔

بتا دیں کہ سیکورٹی فورسز نے احتیاطی طورعلاقے کو عارضی طور پر محاصرے میں لے لیا تھا۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.