نئی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی قوم پرستوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں مارچ کی اجازت

نئی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی قوم پرستوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں مارچ کی اجازت

مقبوضۃ بیت المقدس،15جون (یواین آئی) ایک دن تشکیل پانے والی اسرائیل کی نئی حکومت نے دائیں بازو کے قوم پرستوں کو آج مقبوضہ بیت المقدس میں مارچ کی اجازت دے دی ۔ یہ مارچ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے حق میں کیا جائے گا۔

حماس کی مخالفت اور رد عمل کے پیش نظر نیتن یاہو حکومت نے ریلی گزشتہ ہفتے ملتوی کروا دی تھی۔ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے حق میں ریلیوں کے سبب پہلے بھی حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی حملوں میں 260 فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 13 اسرائیلی بھی مارے گئے تھے۔ جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں عمارتیں منہدم کردی گئی تھیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.