صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں پہلے ”بلیک فنگس ” کیس کی تشخیص

صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں پہلے ”بلیک فنگس ” کیس کی تشخیص

زیر علاج مریضہ کا تعلق ادھمپور سے ہے

کے این او

سرینگر/عہدیداروں نے یہاں ہفتے کے روز بتایا کہ کشمیر کے پریمیئر ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ ، ایس کے انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں نے پہلا بلیک فنگس کیس پایا ہے ۔

مذکورہ صحت ادارے کے حکام نے خبر رساں ادارے کے این او کو بتایا کہ 35 سالہ مریضہ کا تعلق ادھمپور جموں سے ہے ،جو کووڈ ۔19 مرض سے صحتیاب ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریضہ کے دو طرفہ آنکھ میں سوجن ہے اور بائیں طرف شدید درد ہے جبکہ اُسکی ناک سے سبز مادہ نکل رہا ہے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.