دنیا میں کورونا سے اب تک 37.55 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

دنیا میں کورونا سے اب تک 37.55 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی / دنیا بھرمیں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہرجاری ہے اور اب تک اس سے 37.55 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تقریباََ 17.43 کروڑ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں اس وبا کی وجہ سے 37 لاکھ 55 ہزار 587 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 43 لاکھ 26 ہزار 389 ہو گئی ہے ۔

دنیا میں ایک عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑی ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 14 ہزار 008 ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 5،98،764 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں

کورونامتاثرین کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اورہلاکتوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 94،052 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 91 لاکھ 83 ہزار 121 ہوگئی ۔ اس دوران ایک لاکھ 51 ہزار 367 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ، جس سے ملک میں کورونا کوشکست دینے والوں کی تعداد 2 کروڑ 76 لاکھ 55 ہزار 493 افراد ۔

ایکٹو کیسز 63،463 ہو کر 11 لاکھ 67 ہزار 952 رہ گئے ہیں ۔ اس دوران 6148 مریضوں کی موت ہو گئی ، جو ایک ہی دن میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ ملک میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 59 ہزار 676 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.