شمالی کشمیر کے سوپور میں سی آر پی ایف انسپکٹر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

شمالی کشمیر کے سوپور میں سی آر پی ایف انسپکٹر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سری نگر/ شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں گذشتہ شب سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک افسر کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

حکام کے مطابق قصبہ سوپور میں بدھ کی شام سی آر پی ایف کے ایک انسپکٹر نے سینے میں سخت درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں سب ضلع ہسپتال سوپور پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال پہنچانے پر وہاں موجود ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔متوفی افسر کی شناخت 56 سالہ حاسن کان ساکن اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 177 بٹالین سے وابستہ تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.