سابق آئی اے ایس افسر انوپ چندر پانڈے الیکشن کمشنر مقرر

سابق آئی اے ایس افسر انوپ چندر پانڈے الیکشن کمشنر مقرر

نئی دہلی ، 9 جون ;انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے سابق افسر انوپ چندر پانڈے کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے بدھ کے روز بتایا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے 1984 بیچ کے اتر پردیش کیڈر کے سابق ​​آئی اے ایس افسر مسٹر پانڈے کو الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔
وزارت کے مطابق گذشتہ دیر شام اس بابت وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانون کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
مسٹڑ پانڈے کی تقرری عہدہ سنبھالنے کے دن سے عمل میں آئےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.