عالمی وبا کا قہر:جموں و کشمیر میں مزید 30 اموات،رواں ماہ اب تک 312 اموات

عالمی وبا کا قہر:جموں و کشمیر میں مزید 30 اموات،رواں ماہ اب تک 312 اموات

سری نگر / جموں و کشمیر میں گذشتہ شام سے عالمی وباکووڈ ۔19 کی وجہ سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے ، جس سے جموں و کشمیر میں اموات کی تعداد 2642 ہوگئی ، حکام نے ہفتے کے روز یہ جانکاری دی ۔ مقامی خبر رساں ادارے جی این ایس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے 19 اموات جی ایم سی جموں میں ہوئی ہیں جبکہ 11 افراد کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا ، متاثرین میں رام باغ سرینگر کا ایک 75 سالہ شخص بھی شامل ہے جو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں داخل ہونے کے ایک دن بعد فوت ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ بگرو خانصاحب بڈگام کا ایک 70 سالہ شخص سکمز بمنہ سرینگرمیں داخل ہونے کے چند گھنٹوں بعد فوت ہوگیا۔

جی ایم سی اننت ناگ میں چار دیگر افراد کی موت ہوگئی اور دیگر افراد میں بانہال کا ایک 50 سالہ شخص ، اننت ناگ کی ایک 80 سالہ خاتون اور نوپورہ اننت ناگ کا ایک 68 سالہ شخص شامل ہیں۔ ان اموات کے ساتھ ہی رواں ماہ 312 افراد جاں بحق ہوئے ۔ کشمیر میں 1526 اور جموں میں 1116 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ (جی این ایس)

Leave a Reply

Your email address will not be published.