شوپیان/ترال/جنوبی کشمیر کے دو اضلاع شوپیان اور پلوامہ میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان جاری دو معرکہ آرائیوں میں اب تک پانچ جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ جھڑپوں میں چار فورسز اہلکاروںکے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔شوپیان کے جان محلہ اور پلوامہ کے قصبہ ترال میں گزشتہ شب سےجنگجو مخالف آپریشنز جاری ہیں
ترال میں دو جنگجو ہلاک، شوپیاں میں آپریشن جاری
جنوبی ضلع پلوامہ کے نوبگ ترال میں جمعرات اور جمعے کی درمیاتی رات کو ایک مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے دو جنگجووں کو ہلاک کیا ہے۔قصبہ شوپیاں میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے جہاں پولیس کے مطابق انصار غزۃ الہند کا سربراہ ایک مسجد میں چھپا بیٹھا ہے۔ اس آپریشن میں جمعرات کی شام تین جنگجووں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ترال کے نوبگ میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کو ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران دو جنگجووں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘مہلوک جنگجووں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے’۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ترال کے نوبگ میں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجووں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں دو جنگجو مارے جا چکے ہیں جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں
شوپیاں میں مسلح تصادم، تین جنگجو ہلاک
جنوبی کشمیر کے قصبہ شوپیاں میں جمعرات کو ایک مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے تین جنگجوئوں کو ہلاک کیا ہے۔جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قصبہ شوپیاں میں ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران تین جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘مہلوک جنگجوئوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے’۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ شوپیاں کے جان محلہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے جمعرات کی صبح مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں تین جنگجو مارے جا چکے ہیں جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس مسلح تصادم کے دوران دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج و معالجہ کے لئے سری نگر میں واقع فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یو این آئی