کشتواڑ میں آگ کی ہولناک واردات، ماں، بیٹی جھلس کر از جان

کشتواڑ میں آگ کی ہولناک واردات، ماں، بیٹی جھلس کر از جان

کشتواڑ//ضلع ہیڈکوارٹر کشتواڑ سے 35 کلومیڑ دوری پر واقع علاقہ ٹاگود میں آگ کی ایک ہولناک واردات میںکے دوران دو خواتین جھلس کر جاں بحق ہوئیں جبکہ ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا۔

کشمیر عظمی کو ملی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ٹاگود کے منزگام علاقہ میں پیش آیا جہاں پوشا دیوی زوجہ جمعیت رام کے مکان میں گذشتہ رات دیر گئے آگ نمودار ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق جب تک مقامی لوگوں کو پتہ چلا کہ آگ نے پورے مکان کو لپیٹ مین لے لیا ہے تب تک اس کے اندر موجودماں ، بیٹی جھلس کر جاں ہوچکی تھیں۔مہلوکین کی شناخت 50سالہ پوشا دیوی اور اس کی بیٹی 22سالہ نیتو بالا کے طور ہوئی ہے۔
 فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک افسر نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آگ پرکئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد قابو پایا جاسکا اورنعشوں کو باہر نکالا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔بشکریہ کشمیر عظمی

Leave a Reply

Your email address will not be published.