سری نگر میں ایک اور غیر مقامی سیاح کی کورونا سے موت واقع

سری نگر میں ایک اور غیر مقامی سیاح کی کورونا سے موت واقع

سری نگر/سری نگر میں گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی کورونا میں مبتلا ہونے سے موت واقع ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ڈلگیٹ میں واقع ہسپتال برائے امراض سینہ میں داخل گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی کورونا میں مبتلا ہونے سے موت واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سیاح کو 2 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آںے کے بعد اس ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔


ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سیاح شدید کورونا نمونیہ میں مبتلا تھا جو ان کی موت کا باعث بن گیا۔.قابل ذکر ہے کہ اس سیاح کا بھی سری نگر ہوئی اڈاے پر کورونا ٹیسٹ منفی آٰیا تھا۔ قبل ازیں چند روز قبل اسی ہسپتال میں کورونا سے ہی فوت ہونے والے مہاراشٹرہ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کا بھی سری نگر ہوائی اڈے پر کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.