مہاراشٹر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ، کیرالہ میں گراوٹ

مہاراشٹر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ، کیرالہ میں گراوٹ

نئی دہلی ، 26 فروری :  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 4،902 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ، جبکہ جان وبا سے سب سے زیادہ متاثر کیرالہ میں 989 کی کمی آئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، جن میں سب سے زیادہ تعداد مہاراشٹر میں رہی لیکن ایکٹیو کیسز میں دوسرے نمبر پر کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران سب سے زیادہ کمی آئی ہے۔ . اس وقت ریاست مہاراشٹر میں 65،461 اور کیرالہ میں 52،164 ایکٹیو کیسز ہیں۔ مہاراشٹر کے بعد ، پنجاب میں 272 ، مدھیہ پردیش میں 165 ، گجرات میں 122 اور ہریانہ میں 99 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔
جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 16،577 نئے کیسز اور 12،179 مریض صحت مند ہوئے اور 4،278 ایکٹیو کیسزکا اضافہ ہوا۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 63 ہزار 491 ہوگئی ہے ، جب کہ شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ سات لاکھ 50 ہزار 680 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسزایک لاکھ 55 ہزار 986 ہوگئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 120 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 825 ہو چکی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست ………….. ایکٹیو کیسز………. شفایاب …….. ہلاکتیں
انڈمان نکوبار – 2 ——— 4952 —– 62
آندھرا پردیش —— 611 ——- 881806 — 7168
اروناچل پردیش – 3 ——— 16777 —- 56
آسام ———- 1623 ——– 214770 — 1091
بہار ———- 478 ——– 260401 — 1539
چنڈی گڑھ ——– 279 ——– 20960 —– 351
چھتیس گڑھ ——- 2865 ——- 305214 — 3821
دادر نگر نگر حویلی دمن دیو ——- 5 ———– 3398 —– 2
دہلی ——— 1169 ——– 626519 —- 10905
گوا ———- 532 ———- 53449 —– 791
گجرات ——– 1991 ——– 262172 —- 4408
ہریانہ ——- 1054 ———- 266166 —— 3043
ہماچل پردیش — 244 ——— 57260 —— 995
جموں وکشمیر —- 820 ———- 123426 —– 1955
جھارکھنڈ ——– 467 ———- 118241 —– 1087
کرناٹک ——- 5595 ———- 931725 —– 12316
کیرالہ ——— 52164 ——– 992372 —— 4150
لداخ ——– 56 ———— 9628 ——— 130
لکشدیپ ——- 86 ———— 244 ———- 1
مدھیہ پردیش —- 2435 ———- 254387 —— 3859
مہاراشٹر —— 65461 ——— 2012367 —– 51993
منی پور ——– 40 ———— 28840 ——- 373
میگھالیہ ——- 20 ————- 13793 ——– 148
میزورم ——- 27 ———— 4382 ——— 10
ناگالینڈ —— 13 ————- 12094 ———- 91
اوڈیشہ ——- 609 ———– 334400 ——- 1915
پڈوچیری —— 196 ———– 38814 ——– 667
پنجاب ——- 3870 ———— 170713 ——- 5799
راجستھان —– 1208 ———– 315936 ——- 2785
سکم —— 43 ———— 5955 ———- 135
تمل ناڈو —- 4053 ———- 833560 ——- 12483
تلنگانہ —— 1910 ——— 294911 ——– 1632
تری پورہ ——— 32 ———– 32984 ——— 391
اتراکھنڈ —— 491 ——— 94850 ——- 1690
اتر پردیش —– 2182 ——— 592327 ——- 8723
مغربی بنگال — 3353 ——– 560887 ——- 10260
مجموعی ———- 155986 —— 10750680 —– 156825
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.