جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین جلد ہی تیار کی جائے گی: بائیڈن

جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین جلد ہی تیار کی جائے گی: بائیڈن

واشنگٹن ، 26 فروری : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے ضروری سفارش کے بعد جانسن اینڈ جانسن کی کورونا وائرس ویکسین جلد تیار کی جائے گی۔
مسٹر بائیڈن نے جمعرات کو نیشنل گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کہا’’اگر امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) اس نئی ویکسین کے استعمال کو منظور دیتی ہے توہمارے پاس جانسن اینڈ جانسن ویکسین جلد تیار کرنے کا منصوبہ ہے‘‘۔
جانسن اینڈ جانسن نے فائزر اور موڈیرنا کے بعد امریکہ میں منظور شدہ کورونا وائرس ویکسین لگانے والی تیسری دوا ساز کمپنی بننے جارہی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کی ویکسین سنگین وباکے کیسز میں 85 فیصد موثر ہے اور اس کی دو کے بجائے ایک ہی ڈوز موثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 5 کروڑ لوگوں کو ویکسین دینے کے ساتھ ہم سب سے آگے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کے دوسرے ممالک کے مقابلہ امریکہ میں یومیہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دیئے جارہے ہیں۔
اسپوتنک،

Leave a Reply

Your email address will not be published.