دہلی میں پٹرول 90 روپے سے تجاوز ، ڈیزل 33 پیسے مہنگا ہوا

دہلی میں پٹرول 90 روپے سے تجاوز ، ڈیزل 33 پیسے مہنگا ہوا

نئی دہلی ،  بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں تیزی آنے کے سبب آج گھریلو مارکیٹ میں مسلسل 11 ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ آج دارالحکومت دہلی میں پٹرول 31 پیسے بڑھ کر 90 روپے فی لیٹر کی سطح عبور کر کے 90.19 فی لیٹر پر پہنچ گیا اور ڈیزل 33 پیسے بڑھ کر 80.60 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول میں 31 پیسے اور ڈیزل میں 33 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 90.19 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے ۔ ڈیزل بھی بڑھ کر 80.60 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے ۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب تک کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ۔ فی الحال تقریباََ ہر شہر میں دونوں ایندھنوں کی قیمتیں اب تک کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ کئی شہروں میں تو یہ 100 روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا ہے ۔
نیا سال پیٹرولیم مصنوعات کے لئے اچھا نہیں رہا ہے ۔ جنوری اور فروری میں اب تک مجموعی طور پر پٹرول 23 دن ہی مہنگا ہو ا ہے ، لیکن ان اتنے دنوں میں ہی یہ 06.38 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ پٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت بھی ریکارڈ قائم کرنے کی رہ پر ہے ۔ نئے سال میں 23 دن کے دوران ہی ڈیزل 06.73 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.