بی جے پی اپنی مخالف پارٹیوں کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے: ہرش دیو سنگھ

بی جے پی اپنی مخالف پارٹیوں کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے: ہرش دیو سنگھ

جموں// جموں و کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ کا الزام ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنی مخالف جماعتوں کو توڑنے اور ان کے لیڈروں کو ڈرانے دھماکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی، پنتھرس پارٹی کو سب سے بڑا دشمن سمجھتی ہے کیونکہ ہم اس پارٹی کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلونت سنگھ منکوٹیہ کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے وہ کن وجوہات پر پارٹی کی صدارت و بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوئے۔

موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار یہاں ایک مقامی نیوز پورٹل کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’بی جے پی اپنی مخالف پارٹیوں کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، لیڈروں کو ڈرایا جا رہا ہے انہیں مختلف کیسز میں پھنسایا جا رہا ہے اور بعض لیڈروں کو لالچ دیا جا رہا ہے‘۔
موصوف نے کہا کہ بی جے پی پنتھرس پارٹی کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’بی جے پی، پنتھرس پارٹی کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتی ہے کیونکہ ہم اس پارٹی کو بے نقاب کر رہے ہیں، یہ پارٹی جو لوگوں کے ساتھ دھوکے کر رہی ہے ہم ان کو اجا گر کرتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ پنتھرس پارٹی ہی بی جے پی کو سب سے بڑا خطرہ نظر آتا ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.