صومالیہ میں دھماکہ، 12 فوجی جوانوں کی موت

صومالیہ میں دھماکہ، 12 فوجی جوانوں کی موت

موغادیشو،/ صومالیہ کے صوبہ گلمدوگ میں اتوار کے روز ہونے والے دھماکے میں مقامی انٹیلی جنس محکمہ کے سربراہ سمیت 12 فوجی جوانون کی موت ہوگئی اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے آج یہ اطلاع دی۔

حکام کے مطابق صومالیہ کے وسطی علاقہ دھوسمارب میں فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بناکر دھماکہ کیا گیا، جس سے ان فوجی جوانوں کی موت ہوگئی۔

حکام نے بتایا کہ اس علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور دھماکے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.