سعودی عرب کی وزارت صحت نے ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا انتباہ دیا

سعودی عرب کی وزارت صحت نے ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا انتباہ دیا

ریاض،/ سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق ال رابعہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی دوسری لہر ممکن ہے اور لوگوں کو موجودہ رہنما ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

مسٹر رابعہ نے کہا ’’حالیہ ہفتوں میں ہم نے ملک کے ز یادہ تر حصوں میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعدادواضح اور مسلسل اضافہ دیکھا ہے۔ جنوری کے پہلے ہفتے کے اعداد و شماور کے مقابلے معاملوں میں دو سو فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے اس کا اہم سبب عوامی تقاریب ہیں‘‘۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں کووڈ 19 معاملوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہتا ہے تو سعودی عرب کو ایک ایسے صورتحال سے نمٹنا ہوگا جس کا کئی ممالک سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ ہدایات کی خلاف ورزی جاری رہی تو ہمیں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کرنا ہوگا۔ وزارت صحت کے مطابق پیر کو ملک میں کورونا کے 255 نئے معاملے درج کئے گئے۔ ایک ماہ قبل یومیہ تعداد 80 تھی۔

سعودی عرب میں کورونا انفیکشن کے 368300 سے زیادہ معاملے ہیں جبکہ ملک میں چھ ہزار سے زیادہ کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

یو این آءی

Leave a Reply

Your email address will not be published.