گٹریس نے جان کوبِس کو لیبیا کے لیے خصووصی ایلچی مقرر کیا

گٹریس نے جان کوبِس کو لیبیا کے لیے خصووصی ایلچی مقرر کیا

واشنگٹن،  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹریس نے جان کوبِس کو لیبیا کے لیے اپنا خصوصی ایلچی مقرار کیا ہے۔
اقوام متحدہ پریس سروس نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا،’اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹیونیو گٹریس نے آج سلوواکیہ کے جان کوبِس کو لیبیا میں اقوام متحدہ تعاون مہم کے سربراہ کے بطور خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا اعلان کیا‘۔
قبل ازیں مسٹر کوبِس نے لبنان کے لیے سنہ 2019-21 اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار اور سنہ 2015 سے 2018 میں عراق اور 2011 سے 2015 میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے بطور کام کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.