حکومت، کسان تنظیموں کے مابین منگل کو میٹنگ نہیں

حکومت، کسان تنظیموں کے مابین منگل کو میٹنگ نہیں

نئی دہلی، زرعی اصلاحاتی قوانین اور فصل کی کم از کم امدادی قیمت کو قانونی درجہ دینے کے مطالبے کے حوالے سے حکومت اور کسان تنظیموں کے مابین آج (منگل) کو ہونے والی میٹنگ اب بدھ کو ہوگی۔
پہلے یہ میٹنگ 19 جنوری سے منگل کے روز طے تھی۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے قریبی ذرائع کے مطابق اب یہ میٹنگ 20 جنوری کو ہوگی۔
کسان تنظیم گذشتہ 55 دنوں سے دہلی کی سرحد پر اپنے مطالبات کے حوالے سے دھرنا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین نو دور کی بات چیت ہو چکی ہے لیکن کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
حکومت زرعی اصلاحاتی قوانین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے جبکہ کسان تنظیم قانون واپس لینے کے مطالبہ پر اڑے ہوئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.