ملک میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز

ملک میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز

نئی دہلی ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کورونا وائرس کے خلاف ملک بھر میں ویکسی نیشن مہم (کووڈ ۔19) کا آغاز کیا۔
ہفتہ کے روز ملک بھر میں تین لاکھ افراد کو ویکسی نیٹ کئے جارہے ہیں۔ اس مہم کے پہلے مرحلے میں تین کروڑ افراد کو ویکسی نیشن کئے جائیں گے ۔
آج دنیا کی سب سے بڑی و یکسی نیشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ،’’ "آج پورا ملک بے تابی سے اس دن کا انتظار کر رہا ہے۔ کتنے مہینوں سے ملک کے ہر گھر میں بچوں ، بوڑھوں اور جوانوں کی زبان پر یہ سوال تھا کہ آخر کورونا کی ویکسین کب آئے گی۔ اب بہت ہی کم وقت میں کورونا ویکسین آگئی ہے۔ ہندوستان میں آج سے دنیا میں سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم شروع ہورہی ہے۔ اس کے لئے ملک کے عوام کو بہت ساری مبارکباد‘‘۔ "

Leave a Reply

Your email address will not be published.