امریکہ: شکاگو میں فائرنگ ، 3 ہلاک ،4زخمی

امریکہ: شکاگو میں فائرنگ ، 3 ہلاک ،4زخمی

شکاگو ، 11 جنوری (یواین آئی) شکاگو میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک اور چار افراد کو زخمی کردیا۔ ’شکاگو ٹریبون‘ نے اس واقعہ کی اطلاع دی ہے۔

شکاگو کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈیوڈ براؤن کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت جیسن نائٹینگل (32) کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس سے جھڑپ میں مارا گیا ۔ تاہم ، اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 1.50 بجے پیش آیا جب مشتبہ شخص نے شکاگو یونیورسٹی میں 30 سالہ طالب علم کو گیریج میں گھس کر گولی مار دی۔ وہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔تاہم ، فائرنگ کا مقصد واضح نہیں ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.