سری نگر تصادم، 3 جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر تصادم، 3 جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر، 30 دسمبر :سری نگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں منگل کی شام سے سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم میں 3 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویئٹر ہینڈل پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا: ’سری نگر انکوائنٹر اپ ڈیٹ: مزید دو عدم شناخت جنگجو ہلاک، مہلوک جنگجوؤں کی کل تعداد 3، تلاشی آپریشن جاری‘۔
قبل ازیں ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 2 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے سری نگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ کو منگل کی شام قریب چھ بجےمحاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا تھا۔
طرفین کے درمیان اس وقت تصادم چھڑ گیا تھا جب تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچ گئی تھی۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ رات کو تاریکی کے پیش نظر آپریشن ملتوی کردیا گیا تھا جس کو بدھ کی علی الصبح بحال کیا گیا۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے یو این آئی کو فون پر بتایا کہ جو لوگ گھروں سے باہر تھے وہ رات کو گھر واپس نہیں لوٹ سکے انہیں باہر اپنی رشتہ داروں اور دوستوں کے ہاں ہی ٹھہرنا پڑا۔
اس تصادم سے سری نگر- بارہمولہ شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہوا ہے جس کے پیش نظر بارہمولہ، سوپور اور گلمرگ سے سری نگر جانے والی گاڑیوں کو ماگام- بڈگام راستے سے سری نگر روانہ کیا جا رہا ہے۔
بتادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق لاوے پورہ تصادم کو چھوڑ کر سری نگر میں سال رواں کے دوران سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان نو تصادم آرائیاں ہوئیں جن میں 19 جنگجو مارے گئے۔
یو ا

Leave a Reply

Your email address will not be published.