ڈی ڈی سی انتخابات: پونچھ میں اُمیدواروں کے حامی لڑ پڑے،پانچ زخمی

ڈی ڈی سی انتخابات: پونچھ میں اُمیدواروں کے حامی لڑ پڑے،پانچ زخمی
  سرینگر//ضلع پونچھ میں سنیچر کو اُس وقت کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوگئے جب وہاں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران عوامی اتحاد اُمیدوار اور ایک آزاد اُمیدوار کے حمایتیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔
یہ واقعہ ضلع کے مینڈھر علاقے کے سلواہ میں پیش آ یا جہاں ڈی ڈی سی انتخابات کے آخری مرحلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آزاد اُمیدوار محمد اشفاق اور عوامی اتحاد کے اُمیدوار ذیشان رینا کے حامی پولنگ سٹیشن احاطے میں ہی ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق جھگڑے کے باوجود ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نزدیکی اسپتال لیجایا گیا ہے۔چارزخمیوں کی شناخت 56سالہ محمد خالق،نذیر احمد، افتخار احمد اور نسیم اختر ساکنان سلواہ کے طور ہوئی ہے۔
ایس ڈی پی او مینڈھر زیڈ اے جعفری نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ووٹنگ کسی رکاوٹ کے بغیرجاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.