پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

کشمیر: خشک موسم کے بیچ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج، گلمرگ سرد ترین مقام

سری نگر،/ وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ آنے سے سردی کی شدت میں آئے روز اضافہ درج ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں رواں ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ مطلع صاف رہنے کی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر رہا ہے جو سردی کی شدت میں اضافے کا باعث بن جاتا ہے۔
دریں اثنا وادی کشمیر میں منگل کی صبح سے ہی دھوپ کھلی رہی اگرچہ دھوپ کمزور ہی تھی تاہم لوگوں کو شبانہ سردی کی شدت سے قدرے راحت نصیب ہوئی۔
وادی میں شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ ایک بار پھر سرد ترین مقام رہا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img