سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکار کی خود کشی

سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکار کی خود کشی

فورسز میں خودکشی کا بڑھتا رجحان

سرینگر /فورسز اہلکاروں میں خود کشی کے بڑھتے رجحان کے بیچ دارالحکومت سرینگر میں ایک اور خود کشی کے واقعے میں سی آر پی ایف اہلکار نے خود پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا ۔خبر رساں ادارے کے این ٹی کے مطابق 117بٹالین سی آر پی ایف سے تعلق رکھنے والے اہلکار یوگیش کمار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔

پی آر او سی آر پی ایف ،پنکج سنگھ نے کے این ٹی کو بتایا کہ وزیر باغ سرینگر میں واقع ہیڈ کواٹر پر تعینات مذکورہ اہلکار نے خود پر گولی ماری جسکے نتیجے میں اُسکی موت ہوگئی ۔انہوں نے ابھی تک وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ،اس نے یہ انتہائی خطر ناک قدم کیوں اٹھا یا ۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے سیکیورٹی فورسز اہلکاروں میں خود کشی کا رجحان میں کافی اضافہ ہوا ۔حالیہ دنوں وادی میں تعینات فوج وفورسز سے وابستہ متعدد اہلکاروں نے اپنی زندگیوں کا نامعلوم وجوہات کی بنا پر خاتمہ کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.