پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

پیپلز کانفرنس کا زخمی کارکن دم توڑ بیٹھا

سری نگر:شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں گذشتہ ہفتے انتخابی ریلی کے دوران گاڑی سے گر کر شدید زخمی ہونے والا پیپلز کانفرنس سے وابستہ کارکن زخموں کی تاب نہ لاکر منگل کی صبح صدر ہسپتال سری نگر میں دم توڑ بیٹھا۔


مہلوک سیاسی کارکن کی شناخت مشتاق احمد میر ولد غلام محمد میر ساکن بھاون وٹسر راجور کے بطور ہوئی ہے۔


بتادیں کہ مشتاق احمد میر 9 اپریل کو ہندوارہ کے باکھی ہاکر کے نزدیک پیپلز کانفرنس کی ایک الیکشن ریلی کے دوران لوڈ کیریر سے اچانک گر کر شدید زخمی ہوا تھا اس کو بے ہوشی کی حالت میں ضلع ہسپتال ہندوارہ منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی نازک حالت دیکھ کر اس کو صدر ہسپتال سری نگر منتقل کیا تھا جہاں وہ قریب ایک ہفتے تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کی صبح زندگی کی جنگ ہار کر راہی ملک عدم ہوگیا۔


دریں اثنا پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد غنی لون نے مشتاق میر کی موت پر اظہار افسوس ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘مشتاق احمد ساکن بھاون جو ہمارا دیہی صدر تھا دم توڑ بیٹھا وہ ہندوارہ میں ہماری ایک ریلی کے دوران زخمی ہوا تھا میں بے حد مغموم اور دلبرداشتہ ہوں میں چاہتا تھا کہ آپ کے لئے وہ سب کچھ کروں جو آپ نے میرے اور میری پارٹی کے لئے کیا لیکن آپ نہ رہے ، اللہ آپ کو جنت نصیب کرے’۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img