Asian Mail https://urdu.asianmail.in Kashmiri Newspaper Sat, 27 Apr 2024 05:51:37 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=5.7.11 اجمیر میں محمد ی مدینہ مسجد کے امام کا قتل https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48261 https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48261#respond Sat, 27 Apr 2024 05:51:09 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48261 نیوزڈیسک

اجمیر، 27 اپریل:  ہفتہ کے روز علی الصباح راجستھان میںاجمیر کے رام گنج تھانہ علاقے میں واقع ایک مسجد میں گھس کراس کے امام کو قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق صبح تقریباً تین بجے خان پورہ کنچن نگر میں واقع محمدی مدینہ مسجد میں تین نقاب پوش بدمعاش داخل ہوئے اور امام مولانا محمد ماہر کولاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ واقعہ کے وقت مولانا کے ساتھ پانچ چھ بچے بھی موجود تھے جنہیں حملہ آوروں نے ڈرا دھمکا کر وہاں سے باہر کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مولانامحمد ماہر کی لاش کو جواہر لعل نہرو اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوادیا ہے۔
رام گنج تھانے کے افسر روندر سی سی ٹی وی کے فوٹیج کھنگالنے میں مصروف ہیں تاکہ حملہ آوروں کے بارے میں سراغ مل سکے۔

محمد ماہر (52) جو اتر پردیش کے رام پور کے رہنے والے ہیںگزشتہ سات سال سے یہاں درس و تدریس کے فرائض ادا کررہے تھے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں مسجد کے امام کی وفات کے بعد مولانامحمد ماہر امامت کی ذمہ داری بھی ادا کررہے تھے۔پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس حملہ آوروں اور قاتلوں کی تلاش میں مصروف ہے۔

یو این آئی

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48261/feed 0
ڈاڈ سرہ ترال میں آستان عالیہ اور مسجد شریف کی بے حرمتی کے پیچھے ذہنی طور پر معذور شخص کا ہاتھ https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48258 https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48258#respond Sat, 27 Apr 2024 05:41:46 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48258 نیوزڈیسک

سری نگر، 27 اپریل: پولیس نے ہفتہ کے روز کہا کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ترال کے ڈاد سرہ علاقے میں درگاہ اور مساجد کی بے حرمتی کے پیچھے ایک ذہنی طور پرمعذور شخص کا ہاتھ تھا۔

ایک تحری بیان میں پولیس نے کہا کہ ترال کے ڈاڈ سرہ علاقے میں واقع آستان عالیہ اور  مقامی مساجد کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچانے اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے کل کے واقعے کے حوالے سے شواہد کی بنیاد پر پولیس اونتی پورہ نے تحقیقات کے دوران  ملزم کوگرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی۔

بیان کے مطابق واقعہ میں ملوث ترال سے تعلق رکھنے والا ملزم  ذہنی طور پر معذور ہے۔پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ اس کے اہل خانہ اور جاننے والوں سے تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ شخص پہلے بھی اس طرح کا رویہ دکھا چکا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں اور ماحول کو خراب کرنے کے لیے شرپسند عناصر اور مفاد پرستوں کے جھانسے میں نہ آئیں ، جن کا مقصد ذاتی مفاد ہے۔

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48258/feed 0
بارشوں کا تازہ اسپیل ،پہلگام میں 20.8ملی میٹر بارش ریکارڈ https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48253 https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48253#respond Sat, 27 Apr 2024 05:19:04 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48253 نیوز ڈیسک

سرینگر :وادی کشمیر میں گزشتہ روز بارش کا ایک نیا اسپیل شروع ہوا ،جسکی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی محسوس کی جارہی ہے جبکہ بارشوں کے نتیجے میں معمولات زندگی میں بھی خلل پڑ رہا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہفتہ کی صبح ساڑھے 8 بجے تک 4.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیٹ وے آف کشمیر قاضی گنڈ میں 10.2ملی میٹر، سیاحتی مقام پہلگام میں 20.8ایم ایم ، سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات ترجمان کے مطابق جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام کوکرناگ میں 9.8ایم ایم ، وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں8.6ایم ایم اور جموں میں2.3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بانہال میں19.2ملی میٹر ، بٹوت 22.8ملی میٹر، ،کٹرا 4.6،ملی میٹر اور بھدرواہ 16.4ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات نے ٹنل کے آر پار برف وباراں کی پشی گوئی پہلے ہی کر رکھی ہے ۔  محکمہ موسمیات نے آج کے لئے یلو الرٹ جاری کیا جبکہ 28 اور 29 اپریل کے لئے آرینج الرٹ اور 30 اپریل کے لئے یلو الرٹ جاری کیا ہے ۔27 سے 30 اپریل تک پیر پنچال کے آرپار وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔

 

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48253/feed 0
یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48250 https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48250#respond Sat, 27 Apr 2024 04:54:25 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48250 کیف، : روسی میزائل حملوں کے درمیان جمعہ کی رات دیر گئے یوکرین کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی یوکرینفارم نیوز نے کہا کہ یوکرین کے وسطی وِنیتشیا کے علاقے اور مغربی ایوانو فرینکِسک کے علاقے دھماکوں سے لرز اٹھے۔

میئر ایہور تیریخوف کے مطابق، متعدد دھماکوں سے یوکرین کا مشرقی شہر خارکیف بھی گونج اٹھا۔یوکرین کی فضائیہ نے ٹیلی گرام پر کہا کہ روس نے فضائی حملے کے دوران یوکرین پر کروز میزائل اور ایرو بیلسٹک میزائل داغے۔

اس کے علاوہ، یوکرین کے ٹیلیگرام چینل نے خبردار کیا کہ روس ممکنہ طور پر یوکرین پر نئے میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے کیونکہ ٹی یو-95 اسٹریٹجک بمبار طیاروں کے دستہ کو روس کے شمال مغربی مرمانسک کے علاقے اولنیا ایئر فیلڈ سے پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔

یو این آئی

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48250/feed 0
شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48246 https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48246#respond Sat, 27 Apr 2024 04:50:22 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48246 بغداد،: عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ علاقائی اور وفاقی حکام کی جانب سے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔کردستان ریجنل گورنمنٹ (KRG) کے ترجمان پیشوا حوارمنی نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے میں کھیتوں میں کام کرنے والے چار یمنی شہری جاں بحق ہوگئے اور بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا۔ انہوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "تخریب کاروں” کی طرف سے "دہشت گردانہ کارروائی” قرار دیا۔

حملے کا ہدف خور مور گیس فیلڈ تھا جو سلیمانی صوبے میں واقع ہے اور اسے متحدہ عرب امارات کی توانائی کمپنی دعنا گیس چلاتی ہے۔ حوارمنی نے حملے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں شدید خلل کی اطلاع دی ہے اور عراقی وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

یو این آئی

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48246/feed 0
غزہ یکجہتی کیمپ :کولمبیا یونیورسٹی میں جاری رکھنے کا اعلان، مظاہرے مزید کئی یونیورسٹیوں تک پھیل گئے https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48240 https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48240#respond Sat, 27 Apr 2024 04:37:03 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48240

مانیٹرنگ ڈیسک

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے احتجاجی طلبہ نے جمعے کو کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ان کے مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے اور وہ اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک کیمپس میں لگائے گئے اپنے خیموں میں ہی رہیں گے۔ کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کی حمایت میں طلبہ کے مظاہروں کو دس روز گزر چکے ہیں اور پولیس 100 سے زیادہ طالب علموں کو گرفتار کر چکی ہے۔

یہ مظاہرے ایک ایسے وقت ہو رہے ہیں جب مئی میں گریجوایٹ ہونے والے طلبہ میں اسناد کی تقسیم کے لیے امریکہ بھر میں تقریبات شروع ہو جاتی ہیں۔ مئی شروع ہونے میں اب چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے یونیورسٹیوں کی انتظامیہ پر یہ دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ کسی بھی طریقے سے مظاہروں کو ختم کرائیں۔نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی امریکہ کی وہ پہلی درس گاہ ہے جہاں فلسطینیوں کے حق میں طالب علموں کے مظاہرے شروع ہوئے تھے اور اب یہ سلسلہ ملک کی بہت سی یونیورسٹیوں تک پھیل چکا ہے۔ کہیں ان مظاہروں کو روکنے کے لیے یونیورسٹیوں کی انتظامیہ مذاکرات سے کام لے رہی ہے تو کہیں انہوں نے مظاہرین کو کیمپس سے باہر نکالنے کے لیے پولیس کو بلا لیا ہے۔

جمعے کو کولمبیا یونیورسٹی کے باہر سینکڑوں مظاہرین اکھٹے ہو گئے۔ ان میں سے اکثر نے اسرئیل کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ ان افراد کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے جنہیں حماس 7 اکتوبر کے حملے میں یرغمال بنا کر اپنے ساتھ غزہ لے گئی تھی۔یونیورسٹیوں کو یہ فکر ہے کہ مظاہروں اور احتجاج کی لہر ایک ایسے موقع پر شروع ہوئی ہے جب تعلیمی اداروں میں گریجوایشن کی تقریبات ہونے والی ہیں اور مظاہروں کا سلسلہ کئی انتظامی مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

جمعہ کولمبیا یونیورسٹی میں مظاہروں کا دسواں روز تھا۔ اس سے قبل یونیورسٹی کی صدر مینوش شفیق نے احتجاجی طلبہ کو کیمپس سے باہر نکالنے کے لیے، جنہوں نے ایک لان میں خیمے لگا کر اسے غزہ یکجہتی کیمپ کا نام دے دیا تھا، پولیس طلب کر لی تھی۔ پولیس نے خیمے اکھاڑ کر ایک سو سے زیادہ طلبہ کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی تھی۔کیمپس تو مظاہرین سے خالی ہو گیا لیکن مینوش شیفق کو اپنی فیکلٹی کے ارکان اور کیلیفورنیا سے میسا چوسٹس تک کی یونیورسٹیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فیکلٹی ارکان کا کہنا ہے کہ شفیق نے ان سے مشورہ کیے بغیر گرفتاریوں کی اجازت دی، جب کہ دیگر یونیورسٹیوں کو شکایت ہے کہ کولمیبا یونیورسٹی کے واقعات نے ان کے ہاں بھی مظاہروں کی راہ ہموار کی۔

کچھ یہودی طلبہ اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ یہ مظاہرے یہود دشمنی کا ماحول پیدا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کیمپس میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی جزوی مداخلت ضروری ہے۔کولمبیا یونیورسٹی کی سینیٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا کہنا ہے کہ شفیق اور ان کی انتظامیہ نے کئی ایسے فیصلے اور اقدامات کیے جس سے یونیورسٹی کو نقصان پہنچا۔جمعرات کو طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان تقریباً 11 گھنٹوں تک مذاکرات ہوتے رہے اور یہ سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا۔ جس کے بعد طلبہ کے نمائندوں نے کہا کہ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اور وہ کیمپس سے اپنے خیمے نہیں ہٹائیں گے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سنگین ہوتا ہوا انسانی بحران، طلبہ کو مزید برہم کر رہا ہے اور وہ یونیورسٹیوں کی انتظامیہ سے یہ مطالبے کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیل سے اپنے مالی تعلقات منقطع کر دیں، اور ان کمپینوں سے الگ ہو جائیں جو ان کے بقول غزہ تنازع کو تقویت دے رہی ہیں۔

یونیورسٹی کیمپس میں پولیس کی مداخلت کا ایک اور واقعہ جمعرات کو بلومنگٹن کی انڈیانا یونیورسٹی میں پیش آیا۔ پولیس نے احتجاجی طلبہ کے خیمے اکھاڑ دیے اور 34 اسٹوڈنٹس کو گرفتار کر لیا۔ اس کے چند گھنٹوں کے بعد پولیس کنیکٹی کٹ یونیورسٹی میں داخل ہوئی، طلبہ کے خیموں کو اکھاڑا اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔جمعرات کی شام کو ایک واقعے اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں پولیس کی ان مظاہرین سے جھرپ ہوئی جنہوں نے کیمپس خالی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یونیورسٹی کے ترجمان بنجمن جانس نے بتایا کہ پولیس نے 36 افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 16 طالب علم تھے۔

کیلیفورنیا اسٹیٹ پولی ٹیکنیک یونیورسٹی ہمبولٹ میں طلبہ پیر کے روز سے مظاہرے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کیمپس میں ڈیرہ ڈال کر اردگرد رکاوٹیں کھڑی کر دیں ہیں۔ فیکلٹی کے ارکان ان سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا نے احتجاج کی وجہ سے 10 مئی کو ہونے والی گریجوایشن کی تقریب منسوخ کر دی ہے۔ اس اعلان سے ایک روز پہلے پولیس نے 90 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا تھا جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

جمعرات کو ایک اور واقعہ نیویارک کے سٹی کالج میں پیش آیا جہاں سینکڑوں طلبہ نے کیمپس کے لان میں اکھٹے ہو کر مظاہرہ کیا۔جمعرات کے روز ہی واشنگٹن کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ہوا، اس دوران اسرائیلی مظاہرین بھی جھنڈے اٹھائے وہاں جمع ہوئے ۔جارجیا کی ایمری یونیورسٹی کے صدر گریگوری فینیس نے ایک ای میل میں کہا ہے کہ کیمپس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی ویڈیوز پریشان کن ہیں اور یہ مشاہدہ ہماری کمیونٹی کے لیے خوف کا باعث ہے۔ اس سے پہلے یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا تھا کہ گرفتار کیے گئے 28 میں 20 کا تعلق یونیورسٹی سے ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکہ کے محکمہ تعلیم نے یہود دشمنی اور اسلامو فوبیا کی شکایات ملنے کے بعد درجنوں یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں شہری حقوق کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جن میں قدیم اور مشہور ہارورڈ یونیورسٹی اور کولمبیا یونیورسٹی بھی شامل ہیں۔

بشکریہ:وی او اے

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48240/feed 0
سری نگر کشتی سانحہ: 12روز بعد ایک اور معصوم کی لاش برآمد https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48235 https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48235#respond Sat, 27 Apr 2024 04:27:24 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48235 جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی، ایک شخص ہنوز لاپتہ ہے

نیوزڈیسک

سری نگر: سری نگر کے گنڈبل بٹوارہ  علاقے میں 16 اپریل کو دریائے جہلم میں کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعہ میں لاپتہ تین شہریوں میں سے ہفتہ صبح ایک اور معصوم کی نعش دریائے جہلم سے برآمد کی گئی۔

پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سانحہ میں تین افراد لاپتہ ہوگئے تھے ،جن میں سے دو معصومین کی لاشیں برآمد کی گئیں ۔گزشتہ 11 روز بعد ایک معصوم کی لاش برآمد کی گئی جبکہ آج صبح 12 روز بعد ایک معصوم کی نعش برآمد کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ نور باغ سرینگر علاقے کے نزدیک معصوم کی نعش دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ۔

یاد رہے کہ 16 اپریل کو گنڈبل بٹوارہ علاقے میں دریائے جہلم عبور کرنے کے دوران کشتی الٹنے سے چھ افراد کی موت ہوگئی تھی جبکہ تین افراد لاپتہ ہوگئے تھے ،جن میں دو معصوم شامل ہیں ۔

پولیس افسر نے بتایا کہ آج صبح جس کمسن کی لاش برآمد کی گئی ،اسے  طبی وقانونی کارروائی کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں سے اُسے ورثا ں کے سپرد کردیا جائے گا ۔

علاقے میں دوسرے معصوم کی نعش برآمد ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر غمناک صورتحال پیدا ہوگئی ۔اس واقعہ نے پوری وادی کو افسردہ کردیا تھا۔

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/04/27/48235/feed 0
سوپورمیں دو ملی ٹینٹ مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد :آئی جی کشمیر https://urdu.asianmail.in/2024/04/26/48231 https://urdu.asianmail.in/2024/04/26/48231#respond Fri, 26 Apr 2024 12:33:01 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48231 سری نگر:آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی نے جمعے کے روز کہاکہ سوپور تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کو پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں۔
ان باتوں کا اظہارآئی جی پی نے سوپور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی شام سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد وار پورہ سوپور گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا:’ تلاشی آپریشن کے دوران علاقے میں محصور ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران رات بھر شدید گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔‘
آئی جی کشمیر نے کہاکہ جمعے کی صبح سیکورٹی فورسز نے علاقے میں محصور دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مہلوکین میں سے ایک کی شناخت سیف اللہ کے بطور ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے مزید ثبوت و شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔
آئی جی پی نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی مستعدی کی وجہ سے مطلوب دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے۔
الیکشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی کشمیر نے کہاکہ پارلیمانی چناو کو پر امن طور پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/04/26/48231/feed 0
خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر اننت ناگ پارلیمانی نشست پر الیکشن موخر کرنا ناگزیر بن گیا ہے:رویندر رینا https://urdu.asianmail.in/2024/04/26/48228 https://urdu.asianmail.in/2024/04/26/48228#respond Fri, 26 Apr 2024 12:11:01 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48228 جموں:جموں وکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے جمعے کے روز کہاکہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے چناو موخر کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔
محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی جانب سے الزامات عائد کرنے پر رویندر رینا نے کہاکہ الیکشن موخر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو کرنا ہے ۔
جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران رویندر رینا نے کہاکہ اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر الیکشن موخر کرنے کے حوالے سے کشمیر صوبے کی سیاسی پارٹیوں نے بھی چناو کمیشن سے رجوع کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اگر کوئی فیصلہ لیتا ہے تو یہ ان کے حد اختیار میں ہے بی جے پی کا اس سے کوئی واسط ہی نہیں۔
رویندر رینا نے کہاکہ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی جانب سے بھاجپا پر الزامات عائد کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔
رویندر رینا نے کہا :’محبوبہ مفتی کو گزشتہ روز راجوری جانا تھا لیکن خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے انہیں کئی گھنٹوں تک شاہراہ پر درماندہ ہونے پر مجبور ہونا پڑا۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ پیر کی گلی اور مغل شاہراہ پر برف باری ہو رہی ہے جس وجہ سے شاہراہ بند پڑی ہوئی ہے۔
ان کے مطابق اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر 25امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے اور اب انہیں اننت ناگ اور راجوری میں چناوی ریلیاں منعقد کرنے میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔
بی جے پی صدر نے کہاکہ محکمہ موسمیات نے پھر سے ایڈوائزری جاری کی اور اسی وجہ سے الیکشن کمیشن چناوموخر کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جمہوری نظام عوام طاقت کا سرچشمہ ہوتا ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ہر ایک کو تسلیم کرنا ہوگا ۔

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/04/26/48228/feed 0
اننت ناگ- راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں ہے: عمر عبداللہ https://urdu.asianmail.in/2024/04/26/48224 https://urdu.asianmail.in/2024/04/26/48224#respond Fri, 26 Apr 2024 11:20:29 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48224 سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اننت نات – راجوری لوک سبھا نشست کے لئے انتخابات موخر نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ مطالبہ تمام پارٹیوں کا نہیں ہے بلکہ ایسی پارٹیوں کا ہے جن کے امیدوار اس سیٹ پر الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہماری بات پر غور نہیں کیا گیا تو ہم سمجھیں گے کہ الیکشن کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘ہماری الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ اس طرح کا قدم نہ اٹھائے بلکہ جموں وکشمیر انتظامیہ کو مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایت دیں’۔
بتادیں کہ کچھ سیاسی پارٹیوں اور امیداروں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے انتخابات کی تاریخ کو موخر کرنے کے لئے ایک مکتوب بھیجا ہے۔
عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا: ‘ہم الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسا قدم نہ اٹھائے، یہ تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں ہے بلکہ خط کچھ ایسی پارٹیوں نے لکھا ہے جن کے امید وار یہ الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ ہماری بات کو بھی زیر نظر رکھے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم سمجھیں گے کہ ایک سازش کے تحت الیکشن کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے’۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ کچھ پارٹیاں مغل روڈ کو بہانہ بنا کر مذکورہ لوک سبھا سیٹ پر الیکشن ملتوی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘یہ راستہ کھلا ہے، آنے جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، بارشوں کی وجہ سے راستہ کھولنے میں مشکلات آسکتے ہیں، الیکشن ملتوی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہم اس راستے کو کھلا رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اگر میں تامل ناڈو یا کیرلہ میں الیکشن موخر کرانے کے بارے میں لکھوں گا تو کیا اس کا نوٹس لیا جائے گا ‘۔
انہوں نے کہا: ‘اگر ہماری بات پر غور نہیں کیا گیا تو ہم سمجھیں گے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت الیکشن کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے’۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ہماری پارٹی کسی تنظیم کے خلاف نہیں ہے دلی اور بی جے پی کی طرف سے ایک مکمل کوشش کی جا رہی ہے کہ باقی پارٹیوں کو ہمارے خلاف ایک ساتھ کھڑا کرے لیکن اس کے باوجود بھی میں اس سیٹ کا طاقتور امید وار ہوں۔
انہوں نے کہا ہ اننت ناگ کے لوگوں کی یہ بدقسمتی رہی ہے کہ جب بھی نیشنل کانفرنس کا پلڑا بھاری ہوتا ہے یا اسٹیبلشمنٹ کا امید وار کمزرو ہوتا ہے تو الیکشن ملتوی کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم انڈیا الائنس کے تحت اس لئے لڑ رہے ہیں کیونکہ آئین کو خطرہ ہے ورنہ ہم اکیلے بھی لڑ سکتے ہی۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘انتظامیہ کا اپروچ جانبدارانہ ہونے میں کوئی دو رائے نہیں ہےکیونکہ جہاں شیر کشمیر دفن ہیں وہاں ہمارے جھنڈوں کو ہٹایا گیا جبکہ سڑکوں پر لگے اپنی پارٹی کے جھنڈوں کو کسی نے چھوا تک نہیں’۔

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/04/26/48224/feed 0