تازہ ترین – Asian Mail https://urdu.asianmail.in Kashmiri Newspaper Thu, 02 May 2024 14:56:05 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=5.7.11 غزہ میں تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو میں 80 سال لگ سکتے ہیں: اقوام متحدہ https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48441 https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48441#respond Thu, 02 May 2024 14:54:59 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48441 اقوام متحدہ: غزہ پٹی کی تباہی کے تناظر میں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر گزشتہ تنازعات کے بعد تعمیر نو کے رجحانات کی پیروی کی جائے تو غزہ کی پٹی میں گھروں کی تعمیر نو کا عمل اگلی صدی تک جاسکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی تقریباً سات ماہ سے جاری بمباری سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے، جس سے گنجان آباد پٹی کی بہت سی اونچی کنکریٹ عمارات ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔
فلسطینی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے جنگجوؤں کے مہلک حملوں سے شروع ہونے والے تنازع میں تقریباً 80 ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد شروع ہونے والی اسرائیلی بربریت میں 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی طرف سے جاری کردہ اس جائزے میں کہا گیا ہے کہ ’غزہ کو تمام تباہ شدہ گھروں کی بحالی کے لیے تقریباً 80 سال درکار ہیں۔‘تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک بہترین صورت حال میں جس میں تعمیراتی سامان 2021 میں آخری بحران کے مقابلے میں پانچ گنا تیزی سے پہنچایا جاتا ہے، یہ 2040 تک ہو سکتا ہے۔
یو این ڈی پی کی تشخیص موجودہ تنازع کے دورانیے کی بنیاد پر جنگ کے سماجی و اقتصادی اثرات کے بارے میں تخمینوں کا ایک سلسلہ بناتی ہے، جو کئی دہائیوں تک جاری رہنے والے مصائب کو پیش کرتی ہے۔یو این ڈی پی کے منتظم اچم سینر نے بیان میں کہا کہ ’انسانی نقصانات، سرمائے کی تباہی، اور غربت میں اتنے کم عرصے میں بے مثال اضافہ سنگین ترقیاتی بحران کو جنم دے گا جو آنے والی نسلوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دے گا۔‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ایسے منظر نامے میں جہاں جنگ نو ماہ سے جاری ہے، غربت کی شرح 2023 کے آخر میں غزہ کی آبادی کے 38.8 فیصد سے بڑھ کر 60.7 فیصد تک بڑھ جائے گی، جو متوسط طبقے کے ایک بڑے حصے کو غربت کی لکیر سے نیچے لے جائے گی۔

 

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48441/feed 0
بڈگام میں ملی ٹنٹ بھرتی ماڈیول کا پردہ فاش، ایک نوجوان گرفتار:سی آئی کے https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48436 https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48436#respond Thu, 02 May 2024 10:44:31 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48436 سری نگر:کائونٹر انٹلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے جمعرات کہا کہ انہوں نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں انصار غزاۃ الہند کے ملی ٹنٹ بھرتی کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرکے ایک کٹر پسند نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کی ترغیب پر ملی ٹنٹ تنظیموں کی صفوں میں شمولیت کرنے والا تھا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: ’29 اپریل کو با وثوق ذرائع سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ دہشت گرد تنظیم انصار غزوۃ الہند (جو آئی ایس آئی ایس کی ایک شاخ ہے) کشمیر میں اپنی بنیادوں کو دوبارہ قائم کرنے اور اپنے کیڈر کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘اس مجرمانہ سازش کو آگے بڑھانے کے لئے انصار غزوۃ الہند کے ایک پاکستان میں مقیم ہینڈلر جس کی شناخت حمزہ عرف غازی کے طور پر ہوئی ہے، کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے کے لئے ان کو ذہنی طور پر تیار کر رہا ہے’۔

بیان میں کہا گیا: ‘یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انصار غزوۃ الہند نے وادی کشمیر میں چند پُر عزم ہائی برڈ معاونین کی برین واشنگ کی ہے اور یہ معاونین پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ مل کر وادی میں دہشت گردی کی بھرتی مہم کی منصوبہ سازی کر رہے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘اس اطلاع پر تکنیکی طور پرکارروائی کرتے ہوئے وسیم احمد شیخ ساکن بیروہ نامی ایک برین واشڈ فرد کی شناخت کرکے اس کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ ورچول موڈ کی وساطت سے ذاکر بھائی، سلفی بھائی، غازی بھائی، نثار کالوچ، رضوان بھائی، انصار بھائی، واحد بھائی، حیدر بھائی اور سیف اللہ بھائی نامی پاکستان میں مقیم دہشت گرد ہینڈلرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور ایک نیا گروپ بنانے کے لئے وہ انصار غزوۃ الہند میں شمولیت اختیار کرنے والا تھا’۔
بیان میں کہا گیا: ‘اس کو نوجوانوں کے ایک گروپ کی نشاندہی کرنے کا کام سونپا گیا تھا جو دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے تیار ہوں، یہ بھی انکشاف ہوا کہ پاکستان میں مقیم دہشت گرد کمانڈر نے آنے والے دنوں میں اس کو اور اس کے گروپ کے لئے اسلحہ/ گولہ بارود فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی’۔
موصوف ترجمان نے کہا: ‘مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وسیم احمد دہشت گرد تنظیموں سے متعلق کئی وٹس اپ اور ٹیلی گرام گرپوں کا ایک حصہ تھا’۔
انہوں نے کہا کہ ایسے گرپوں کے ساتھ وابستہ دیگر افراد کی شناخت کے لئے تحقیقات جاری ہیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
بیان کے مطابق سی آئی کے نے والدین سے تاکید کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال کے متعلق اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔

 

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48436/feed 0
امریکہ شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کے بغیر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا:بلنکن https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48432 https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48432#respond Thu, 02 May 2024 10:08:55 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48432
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ امریکہ شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کے بغیر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا اور کہا کہ ہم نے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی کرینگے العربیہ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ کےساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حماس کو موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور غزہ پر ایک معاہدے تک پہنچنے کی موجودہ تجویز کو قبول کرلے۔ اسرائیل نے معاہدے تک پہنچنے کی تجویز کے حوالے سے کئی رعایتیں دی ہیں۔گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیلی افواج رفح میں داخل ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے آج اس سے قبل وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت کے دوران غزہ کی پٹی کے پرہجوم شہر رفح پر اسرائیلی حملے کی واشنگٹن کی مخالفت کی تصدیق کی تھی۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ اعلیٰ امریکی سفارت کار نے رفح کے حوالے سے واضح امریکی مؤقف کا اعادہ کیا۔ بلنکن کی جانب سے شہر میں بے گھر ہونے والے شہریوں کے حوالے سے خدشات کی بنا پر حملے کی مخالفت دو دن قبل کی گئی تھی۔ ملر نے کہا کہ بلنکن نے نیتن یاہو کے ساتھ معاہدے پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ حماس ہی جنگ بندی کی راہ میں کھڑی ہوئی ہے۔
بلنکن نے تسلیم کیا کہ اسرائیل نے گزشتہ ماہ امریکی دباؤ کے تحت غزہ جانے والی مزید سڑکیں کھولنے پر رضامندی کے بعد مزید امداد غزہ میں داخل کی ہے۔ میتھیو ملر کے مطابق بلنکن نے اس بہتری کی اہمیت اور اسے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ رفح آپریشن کسی اور چیز سے مشروط نہیں ہے اور یہ بات بلنکن پر واضح کردی گئی ہے۔ امریکی اور اسرائیلی حکام نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو نے بلنکن سے کہا ہے کہ وہ ایسے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے جس میں غزہ کی پٹی میں جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔ غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد مشرق وسطیٰ کے اپنے ساتویں دورے پر بلنکن نے نیتن یاہو سے ان کے دفتر میں ڈھائی گھنٹے تک اکیلے ملاقات کی۔ اس کے بعد ان کے معاونین بھی ملاقات میں شامل ہوگئے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کو اعلان کیا کہ رفح سے شہریوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس شہر پر زمینی حملہ کرنے کی تیاری ہے۔ حماس اور تل ابیب کے درمیان معاہدہ ہونے کے باوجود بھی رفح پرآپریشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کو ختم کرنے کے لیے رفح میں داخل ہو گا چاہے قیدیوں اور غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ ہو یا نہ ہو۔ مقاصد کے حصول سے پہلے جنگ کو ختم کرنے کا خیال کوئی آپشن نہیں ہے۔
اسرائیل کے قریبی اتحادی امریکہ کی قیادت میں کئی بین الاقوامی تنظیموں اور مغربی ممالک نے رفح میں جمع ہونے والے لاکھوں فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ نے بھی بارہا یہ بات کی ہے کہ پوری غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کو پناہ دینے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48432/feed 0
مرمو 6 مئی کو ہماچل میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48419 https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48419#respond Thu, 02 May 2024 10:06:50 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48419
دھرم شالہ: صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 6 مئی کو یہاں ہماچل پردیش میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کریں گی محترمہ مرمو کانووکیشن تقریب میں 709 طلباء کو ڈگریاں عطا کریں گی قبل ازیں، وائس چانسلر آچاریہ ست پرکاش بنسل نے بدھ کےروز کانووکیشن تقریب کے مقام کا معائنہ کیا اور یونیورسٹی کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ پروگرام کی کامیابی کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔ 

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48419/feed 0
فرانس میں یوم مئی پر بنیاد پرستوں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار زخمی https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48424 https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48424#respond Thu, 02 May 2024 08:46:22 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48424 پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یوم مئی کے موقع پر بنیاد پرستوں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
فرانسیسی نشریاتی ادارے بی ایف ایم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں یوم مئی کے مظاہروں کے دوران احتجاج شروع ہوگیاتھا اور پولیس نے مظاہرین میں شامل لوگوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا تھا۔ مظاہرے شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد بلیک بلاک کے بنیاد پرستوں نے دکان کی کھڑکیوں اور بس اسٹاپ کے شیشے توڑنا شروع کر دیا، جس کے باعث پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پٹاخے، آتش بازی اور شیشے کی بوتلیں پھینکیں، جب کہ پولیس نے کئی بارلاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
فرانس کی جنرل کنفیڈریشن آف لیبر (سی جی ٹی) نے کہا کہ یوم مئی پر دو لاکھ سے زیادہ لوگ پیرس کی سڑکوں پر نکلے تھے جب کہ وزارت داخلہ نے مظاہرین کی تعداد 121,000 بتائی ہے۔

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48424/feed 0
عمر عبداللہ نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48420 https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48420#respond Thu, 02 May 2024 08:39:45 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48420 سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کی صبح بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

وہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ جمعرات کی صبح بارہمولہ پہنچے جہاں انہوں نے ضلع مجسٹریٹ منگا شرپا کے سامنے کاغذات نامزدگی دائر کئے۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بتادیں بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے اب تک 11 امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون اور انجینئر رشید خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔اس لوک سبھا سیٹ کے لئے 20 مئی کو پولنگ ہوگی۔واضح رہے کہ جموں وکشمیر کی پانچ لوک سیٹوں میں سے دو سیٹوں کی پولنگ ہوئی۔

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48420/feed 0
بارہمولہ میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق: پولیس https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48416 https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48416#respond Thu, 02 May 2024 06:53:32 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48416
سری نگر: منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی قریب 50 لاکھ روپیے مالیت کی 9 مرلہ اراضی اور دو منزلہ رہائشی مکان کی صورت میں غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا۔انہوں نے منشیات فروش کی شناخت شبیر احمد صوفی ولد عبدالخالق ساکن مازہامہ ماگام کے طور پر کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کنزر میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 5/2024 درج ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے تحقیقات کے دوران اس جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس بیان کے مطابق لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلےچار مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 79 مقدمے درج کرکے 36 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 145 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے ایک کروڑ 88 لاکھ روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے۔

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48416/feed 0
رام بن میں سڑک حادثہ، ایک کی موت 11 زخمی https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48414 https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48414#respond Thu, 02 May 2024 06:49:24 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48414 جموں: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت جبکہ گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے بانہال علاقے میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بدھ کی رات دیر گئے ایک ٹیمپو اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت جبکہ 11 دیگر زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیمپو میں 12 سیاح سمیت 16 افراد سوار تھے جو جموں سے سری نگر جا رہے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48414/feed 0
کشمیر میں 10 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48411 https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48411#respond Thu, 02 May 2024 06:46:10 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48411 سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 10 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور کسانوں سے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز شروع کرنے کو کہا گیا ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران 3 اور 4 مئی کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں.انہوں نے کہا کہ اس دوران کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمے نے کسانوں سے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز شروع کرنے کو کہا ہے۔دریں اثنا وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48411/feed 0
سری نگر میونسپل حدود کے اندر آنے والے سکولوں کے اوقات کار تبدیل https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48408 https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48408#respond Thu, 02 May 2024 06:41:38 +0000 https://urdu.asianmail.in/?p=48408
سری نگر: ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے سری نگر میونسپل حدود کے اندر آنے والے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا حکم دیا ہے۔حکام کے مطابق 6 مئی سے یہ سکول صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔
ڈی ایس ای کے کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا: ‘مجاز اتھارٹی سے دی گئی اجازت کے بعد سری نگر میونسپل حدود کے اندر آنے والے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکول صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے’۔قبل ازیں متعلقہ محکمے نے 8 اپریل کو سکولوں کے اوقات کار کے متعلق ایک حکمنامہ جاری کیا تھا۔
متعلقہ محکمے کے اس حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ 12 اپریل سے سری نگر میونسپل حدود کے اندر آنے والے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں نئے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جبکہ سری نگر میونسپل حدود سے باہر آنے والے اور دوسرے اضلاع کے سکولوں میں نئے اوقات کار صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک ہوں گے۔

]]>
https://urdu.asianmail.in/2024/05/02/48408/feed 0