دسویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کے دام مستحکم

دسویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کے دام مستحکم

نئی دہلی، 98 مارچ :  بیرونی ممالک میں خام تین میں تیزی کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کے دام میں آج مسلسل دسویں دن مستحکم رہے۔
بیرونی بازاروں میں لندن برینٹ کروڈ آئل 70 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ سعودی عرب میں کل تیل ٹھکانوں پر ڈرون حملہ ہوانے کے بعد خام تیل میں نرمی دیکھی گئی۔
دارالحکومت دہلی میں فی الحال پیٹرول کی قیمت 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہیں۔ 27 فروری کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 اور 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا اور دونوں کی قیمتیں پورے ملک میں ریکارڈ سطح پر ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیاہے۔
یواین آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.