وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن پر خاتون طاقت کو سلام کیا

وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن پر خاتون طاقت کو سلام کیا

نئی دہلی، 8 مارچ: وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کے عالمی دن پر خواتین طاقت کو سلام کیا ہے۔
مسٹر مودی نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’خواتین کے بین الاقوامی دن پر ہماری خواتین کی بے مثال طاقت کو سلام۔ ملک کو خواتین طاقت کے بہت سے کارناموں پر فخر ہے۔ یہ ہماری حکومت کے لئے فخر کی بات ہے کہ اسے مختلف شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کا موقع ملا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ خواتین کی شراکت کو تسلیم کرنے اور ان کے حقوق کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے مقصد کے ساتھ ، 8 مارچ کا دن پوری دنیا میں خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔‘‘
یو این آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.