راجیہ سبھا کی کارروائی 11 بچے سے شام چھ بجے تک ہوگی

راجیہ سبھا کی کارروائی 11 بچے سے شام چھ بجے تک ہوگی

نئی دہلی،8 مارچ : راجیہ سبھا کی کارروائی اب پہلے کی طرح اپنے عام وقت 11 بجے سے شام چھ بجے تک چلے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تہاشا اضافے کے مسئلے پر بحث کرانے کے سلسلے ایوان میں پیر کو ہوئے ہنگامے کی وجہ سے تین بار کے التوا کے بعد ڈیڑھ بجے جب ایوان کی کارروائی پھر سے شروع ہوئی تو پریزائڈنگ ڈپٹی چیئرمین وندنا چوہان نے کہا کہ ان کے پاس اراکین کےلئے ایک اچھی خبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعدد اراکین نے چیئرمین سے اپیل کی تھی کہ کارروائی کے وقت میں تبدیلی کی جانی چاہئے اسے توجہ میں رکھتے ہوئے اب ایوان کی کارروائی باقاعدہ وقت یعنی صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک چلے گی۔ انہوں ںے کہا کہ اراکین کے بیٹھنے کا انتظام بھی پہلے کی طرح کردی گئی ہے ۔اب اراکین پہلے کی طرح ایوان میں اپنی جگہوں پر بیٹھیں گے حالانکہ کچھ رکن ابھی بھی راجیہ سبھا کی گیلری میں بیٹھیں گے۔
اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی منگل تک کے لئے ملتوی کردی۔
کورونا کی وبا کی وجہ سے پچھلے سال مانسون اجلاس کے دوران راجیہ سبھا کی کارروائی کے وقت میں تبدیلی کی گئی تھی ۔ اس کے تحت راجیہ سبھا کی کارروائی صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک معین کی گئی تھی۔ اسی طرح لوک سبھا کی کارروائی شام کو چار بجے سے نو بجے تک طے کی گئی تھی ۔سماجی دوری کے اصول کو توجہ میں رکھتے ہوئے بیٹھنے کے انتظام میں بھی تبدیلی کی گئی تھی اور دونوں ایوانوں کے رکن دونوں ایوانوں کے ساتھ ساتھ ان کی گیلریوں میں بھی بیٹھ رہے تھے۔
یواین آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.