غلام نبی آزاد کانگریسی ہیں اور کانگریسی ہی رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

غلام نبی آزاد کانگریسی ہیں اور کانگریسی ہی رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں،8 مارچ :  نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ غلام نبی آزاد کارنگریسی ہیں اور کانگریسی ہی رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر عمل آوری کے بعد بھی مزید بات چیت ہونی چاہئے تاکہ مسائل حل ہوسکیں۔
موصوف نے یہ باتیں پیر کے روز یہاں نامہ نگاروں کو کہیں۔
سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کے متعلق ان کا کہنا تھا: ’غلام نبی آزاد کانگریسی تھے، کانگریسی ہیں اور کانگریسی ہی رہیں گے‘۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے غلام نبی آزاد کی تعریفیں کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف صدر نے کہا: ’وزیر اعظم نے غلام نبی آزاد کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش نہیں کی بلکہ جب گجرات کے سیاحوں پر حملہ ہوا تو آزاد صاحب نے اس وقت انتہائی انسانیت کا مظاہرہ کیا تھا جس کی وزیر اعظم نے تعریفیں کیں اور آنسو بہائے‘۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے پر اتفاق ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا: ’یہ اچھی بات ہے کہ دونوں کے درمیان سیز فائز ہوا ہے اور بھی بات چیت ہونی چاہئے اور مسائل حل ہونے چاہئے‘۔
روہنگیائی مسلمانوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ’ہم سب اس ملک جس کو برما کہتے ہیں کا حال جانتے ہیں پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا ایک چارٹر ہے جس پر حکومت ہندوستان نے بھی دستخط کیا ہے ہمیں اس چارٹر کو قبول کرنا چاہئے اور اس پر کام کرنا چاہئے‘۔
موصوف نے حدی بندی کمیشن کو ایک سال کا مزید وقت دینے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد ہوں گے یا نہیں لیکن ہم نے ان کے لئے مکمل تیاریاں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کا سب سے بڑا فرض یہ ہے کہ خواتین با اختیاری بل کو پارلیمنٹ پاس کیا جائے۔
مغربی بنگال میں ممتا بینر جی کے لئے انتخابی مہم چلانے کے لئے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس وقت نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں میں کانگریس کے ورکروں نے حال ہی میں غلام نبی آزاد کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے ان کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔
ان کا الزام تھا کہ غلام نبی آزاد نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریفیں کیں جنہوں نے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کیا۔

یو این آئی ای

Leave a Reply

Your email address will not be published.