شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آتشزدگی، کم سے کم 20 دکان خاکستر

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آتشزدگی، کم سے کم 20 دکان خاکستر

سری نگر/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں کم سے کم بیس دکان خاکستر ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں رفیع آباد کے وترگام علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک دومنزلہ شاپنگ کمپلیکس کے ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں دیگر متصل دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس کے جائے واردات پر پہنچنے سے قبل کم سے کم بیس دکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کمپلیکس کو کافی نقصان پہنچا ہے او دکانوں میں موجود کروڑوں روپیے کی مالیت کا ساز و سامان ختم ہوگیا ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں اور آگ لگنے کی وجوہات کو بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.