لوگ اپنے نمائندگان سے سچی سیاست کے خواہاں ہیں:الطاف بخاری

لوگ اپنے نمائندگان سے سچی سیاست کے خواہاں ہیں:الطاف بخاری

سرینگر، مارچ06//میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیئرمین اور سابقہ ریاستی جنرل سیکریٹری پردیش کانگریس ہلال احمد شاہ نے لال چوک سرینگر میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس شاندار تقریب کے دوران میونسپل کمیٹی کے 21کانسلر، آٹھ سرپنچ ، چالیس پنچ، تین بلاک صدور، 18حلقہ صدور اور اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی کارکنان بھی جماعت میں شامل ہوگئے۔ہلال احمد شاہ اور اُن کے ساتھیوں بشمول 21کاو¿نسلر اور مختلف پنچایتوں کے نمائندگان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہاکہ اُن کی جماعت جموں وکشمیر کی یکساں ترقی اور عوامی بہبود کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات اُٹھانے کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا”مجھے یقین ہے کہ پارٹی میں ایسے تجربہ کار سیاسی لیڈر ان کی شمولیت اور اُن کی مخلصانہ کوششوں کے ذریعہ بہتر جموں و کشمیر کی تعمیر کے لئے پارٹی کے وژن کو مزید تقویت ملے گی۔”۔ بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی لوگوں کو کسی بھی طرح کی سیاسی چال کے ذریعے بیوقوف بنانے پر یقین نہیں رکھتی ، بجائے اِس کے پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کے ساتھ کئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کام کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ اُن کا کہناتھا”جموں وکشمیر کے لوگ اپنے نمائندگان سے سچی سیاست کی توقع رکھتے ہیں، ہماری کوششیں اسی سمت ہیں اور ہم یقینی طور سخت محنت، تندہی اور صدق دلی سے اُن کی توقعات پر کھرا اُتریں گے“۔ اس موقع پر اپنی پارٹی کا حصہ بننے والے ساتھیوں نے جموں وکشمیر کے اندر اِس طرح کا سیاسی پلیٹ فارم فراہم کرنے پر پارٹی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کیا۔ اِس تقریب میں پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راھتر اور ضلع صدر بارہمولہ شعیب لون بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.