چائے کے وقفہ پر ٹیم انڈیا کی اننگ لڑکھڑائی

چائے کے وقفہ پر ٹیم انڈیا کی اننگ لڑکھڑائی

احمد آباد ، 5 مارچ : چوتھے اور آخری ٹسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کے روز ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز چھ وکٹیں گنوادیں ہندوستان اب بھی انگلینڈ سے 52 رنز پیچھے ہے وکٹ کیپر- بیٹس مین رشبھ پانت 36 اور واشنگٹن سندر ایک رن بناکر کریز پر موجود ہیں ہندوستان نے آج اپنی اننگز کا آغاز ایک وکٹ پر 24 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا ۔ 24 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے روہت شرما اور چیتشور پجارا صرف 16 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوپائے۔ ہندوستان کی دوسری وکٹ 40 رنز کے اسکور پر پجارا کی شکل میں گری۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر جیک لیچ نے پجارا کو 17 رنز پر آؤٹ کیا۔ پجارا نے 66 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کرنے آئے کپتان وراٹ کوہلی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ ہوگئے۔ میڈیم فاسٹ بالر بین اسٹوکس نے وراٹ کو وکٹ کیپر بین فاکس کے ہاتھوں صفر پر کیچ کرایا۔
جاری،یواین آئی،

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.