سری نگر میں آنے والے دنوں میں میٹرو پروجیکٹ پر کام شروع ہوگا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

سری نگر میں آنے والے دنوں میں میٹرو پروجیکٹ پر کام شروع ہوگا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

یکم مارچ :جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سری نگر میں آنے والے دنوں میں میٹرو پروجیکٹ پر کام شروع ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس مجوزہ پروجیکٹ کو انتظامی کونسل نے منظوری دے کر مرکزی حکومت کو بھیج دیا ہے۔
منوج سنہا نے پیر کے روز یہاں ایک تعمیری پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا: ‘یہاں بہت کچھ نیا نظر آئے گا۔ بڑی چیز میں کہنا چاہتا ہوں۔ سری نگر میں آنے والے دنوں میں میٹرو بنے گا۔ انتظامی کونسل نے اس کو منظوری دے کر بھارت سرکار کو بھیج دیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ بھارت کی مرکزی کابینہ اس کو جلد از جلد منظوری دے گی’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘سری نگر اور جموں میں سمارٹ سٹی پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔ سری نگر میں کار پارکینگ سہولیات میں آنے والے دنوں میں مزید بہتری لائی جائے گی’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.