قتل کے ملزم شوہر کو سزائے عمر قید

قتل کے ملزم شوہر کو سزائے عمر قید

پرتاپ گڑھ, 26 فروری :  اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج مدھو ڈوگرہ کی عدالت نے قتل کے ملزم شوہر کو عمرقید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔
استغاثہ کے بموجب چھوٹے لال ساکن ککہریا تھانہ نواب گنج کی بیٹی سنّو دیوی کی شادی 2015 میں اجئے کمار پٹیل ساکن دیوی گڑھ تھانہ کوتوالی لال گنج کے ساتھ ہوئی تھی ۔پولیس کو دی گئی شکایت میں چھوٹے لال نے الزام عائد کیا کہ جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر سسرال والوں نے اس کی بیٹی سنّو کا 20/ نومبر 2015 کو قتل کر دیا ۔
موصولہ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے شوہر اجئے ،وملا دیوی ،چندر موہن و راجو پٹیل سمیت چار ملزمان کے خلاف جہیز قتل کا کیس درج کرکے فرد جرم عدالت میں داخل کردی۔عدالت نے جمعرات کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم شوہر اجئے کمار پٹیل کو عمرقید و پانچ ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ مزید تینوں ملزمان کو شواہد کے بحران میں بری کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.