وکٹ سے ملنے والی مدد کا استعمال کرنا چاہتا تھا : اکشر پٹیل

وکٹ سے ملنے والی مدد کا استعمال کرنا چاہتا تھا : اکشر پٹیل

احمدآباد، 25 فروری:  ہندوستان نے انگلینڈ کو چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں 112 رن پر سمیٹ کر شاندار شروعات کی جس میں ہندوستانی اسپر گیندباز اکشر پٹیل کا کافی اہم رول رہا جنہوں نے سب سے زیادہ چھ وکٹیں حاصل کیں اور وہ اپنی اس کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن ہندوستان کے نوجوان اسپنر اکشرپٹیل چھ وکٹ حاصل کرکے انگلینڈ کی اننگز کو 112 پر سمیٹ دیا۔ اکشر اپنی کارکردگی سے خوش ہیں اور انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف وکٹ ٹو وکٹ گیندبازی کرنا تھا ۔
اپنے دوسرے ہی ٹسٹ میں اکشر نے پہلے دن 38 رن دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر نے مسلسل دوسری مرتبہ ٹسٹ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی کے سلسلے میں کہا ،’’ جب چیزیں آپ کے حق میں رہی ہوں تو اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ میرا مقصد گیند کو وکٹ ٹو وکٹ رکھنا اور وکٹ سے ملنے والی مدد کا استعمال کرنا تھا۔
جاری
یواین آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.