ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 30لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 56 ہزار سے متجاوز

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 30لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 56 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی،24 فروری :  ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی ، جبکہ یہ تعداد تین دن پہلے تک 100 سے کم تھی ، حالانکہ راحت والی بات یہ ہے کہ اس دوران ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے۔
دریں اثںا ملک میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ 65 ہزار 598 افراد کواینٹی کورونا ویکسین دئیے جاچکے ہیں۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 13،742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ30 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 14،037 مریض شفایاب ہوئے ، جس سے یہ تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 26 ہزار 702 ہوگئی ۔ ایکٹیو کیسز399 سے گھٹ اس کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار907 رہ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 104 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 567 ہوگئی ۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.25 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 1.33 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔
جاری،یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.