خصوصی عدالت نے پی ڈی پی یوتھ لیڈر کی ضمانتی عرضی مسترد کی

خصوصی عدالت نے پی ڈی پی یوتھ لیڈر کی ضمانتی عرضی مسترد کی

سرینگر23فروری/خصوصی عدالت نے پی ڈی پی یوتھ لیڈر کی ضمانتی عرضی کو یہ کہتے ہوئے نا منظور کیا کہ اس سے تحقیقات پر اثر پڑ سکتا ہے۔ خبررساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق منگل کے روز پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید پرہ کی ضمانتی عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے جج موصوف نے بتایا کہ مذکورہ شخص پر سنگین نوعیت کے الزامات ہیں لہذا اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے فی الحال یوتھ لیڈر کو ضمانت نہیں مل سکتی ہے۔ خصوصی عدالت نے 19صفحات پر مشتمل حکم نامہ میں بتایا کہ چونکہ وحید پرہ ایک معروف سیاستدان ہے لہذا اُس سے ضمانت نہیں مل سکتی ہے۔ عدالت نے ضمانتی عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ یوتھ لیڈر کے بینک اکاونٹس میں لین دین کے حوالے سے بڑی ٹرانزکشن ہوئی ہے جس کی ابھی تحقیقات جاری ہے۔ عدالت عالیہ کے مطابق چونکہ ابھی اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے لہذا کیس پر اثر پڑنے کو مد نظر رکھتے ہوئے اُس سے ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر اگر چہ وحید پرہ کے وکیل نے جرح کے دوران بتایا کہ میرے موکل نے حال ہی میں ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے کر جیت حاصل کی ۔ اس پر جج موصوف نے بتایا کہ چونکہ وحید پرہ کو سخت نوعیت کے کیسوں میں گرفتار کیا گیا ہے لہذا یہ مسئلہ سیکورٹی سے جڑا ہوا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.