کٹھوعہ میں زمینی تنازعے پر لڑائی، وکیل نے ہوائی فائرنگ کی

کٹھوعہ میں زمینی تنازعے پر لڑائی، وکیل نے ہوائی فائرنگ کی

موں، 23 فروری :جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کو زمینی تنازعے پر دو گروہوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس کے دوران ایک وکیل نے اپنی پستول سے ہوائی فائرنگ کی۔
ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندر مشرا نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا: ‘دیباکر سنگھ، جن کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ پیشے سے وکیل ہیں، نے اپنی پستول سے دو گولیاں ہوا میں چلائیں۔ یہ پستول لائسنس یافتہ ہے یا نہیں یہ تحقیقات کا حصہ ہے’۔
انہوں نے بتایا: ‘گولی چلانے کے دوران ایڈووکیٹ دیباکر کو پیروں میں چوٹ آئی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ مزید لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دو گروہوں کے درمیان زمینی تنازعہ پر گولی چلی ہے’۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی نسبت اب تک چار سے پانچ لوگ گرفتار کئے جا چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.