فاروق خان نے پہلی کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں پر دستاویزی فلم اجراءکی

فاروق خان نے پہلی کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں پر دستاویزی فلم اجراءکی

جموں 22 فروری/لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج جموں کشمیر سپورٹس کونسل کی جانب سے 7 مارچ سے 11 مارچ 2020 تک گلمرگ میں منعقدہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں پر دستاویزی فلم جاری کی ۔ دستاویزی فلم جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں پہلی مرتبہ گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا کامیاب انعقاد ہم سب کیلئے باعث افتخار ہے اور ہم اب دوسری سرمائی کھیلوں کی بھی میز بانی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دستاویزی فلم جموں کشمیر یو ٹی میں دیگر کھیل مقابلوں کے انعقاد کیلئے ایک ’کٹنریزر‘ بنے گی ۔ دستاویزی فلم کے ہدایت کار ملوق سنگھ ہیں اور اس کی ایڈیٹنگ نیرج بڈیال نے کی ہے جبکہ راوی بابا کوچر ہیں ۔ دستاویزی فلم کے معاون ڈائریکٹر ارون سنگھ نے تکنیکی معاونت بھی کی ہے ۔ دستاویزی فلم جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے دفتری ٹویٹر اکاو¿نٹ اور فیس بُک پیج پر دستیاب ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.