جوکووچ نویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں

جوکووچ نویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں

میلبورن،  دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی، ٹاپ سیڈ اور آٹھ مرتبہ کے فاتح سربیا کے نوواک جوکووچ نے روس کے کوالیفائر اسلان کراتسیف کی مہم کو جمعرات کے روز مسلسل سیٹوں میں چھ تین، چھ چار اور چھ دو کی جیت کے ساتھ ختم کرتے ہوئے نویں مرتبہ سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جوکووچ نے راڈ لیور ایرینا میں کراتسیف کو ایک گھنٹہ 53 منٹ میں شکست دی۔ جوکووچ نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا میں 114 ویں نمبر کے کھلاڑی کراتسیف کا اپنے گرینڈ سلیم ڈیبیو میں فائنل میں پہنچنے کے پہلے کھلاڑی بننے کا خواب توڑ دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.