واٹر ورکرس کارڈینشن کمیٹی کا اپنے مطالبات کو لے کر سری نگر میں احتجاج

واٹر ورکرس کارڈینشن کمیٹی کا اپنے مطالبات کو لے کر سری نگر میں احتجاج

سری نگر،// واٹر ورکرس کارڈینشن کمیٹی نے منگل کے روز یہاں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ ہم سرکار کی طرف سے حال ہی میں جاری کئے جانے والے اس حکمنامے کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کے مطابق سری نگر اور جموں سٹی کے پی ایچ ای ملازموں کو میونسپل کارپوریشنز میں ضم کیا جائے گا۔

کمیٹی کے سینئر رکن سجاد احمد پرے نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ حکومت کا یہ حالیہ حکمنامہ ہمارے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکمنامے کے تحت ہم ایک کارپوریشن میں ضم ہوں گے جس سے محکمہ پی ایچ ای کے ملازموں کو کافی نقصان پہنچے گا۔

موصوف نے کہا کہ اس حکمنامے سے محکمہ پی ایچ ای میں کام کر رہے عارضی ملازمین کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا: ’کارپوریشنز، محکمے میں بیس بیس برسوں سے کام کرنے والے عارضی ملازمین کو ضرروت کے مطابق ہی رکھ لے گا جس سے متعدد ملازموں کی نوکریاں خطرے میں پڑ جائیں گی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہم 18 فروری کو سری نگر میں زور دار احتجاج درج کریں گے۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.