سرینگر میں مردہ کووں میں برڈ فلو پایا گیا،الرٹ جاری

سرینگر میں مردہ کووں میں برڈ فلو پایا گیا،الرٹ جاری

سرینگر//حکام نے پیر کو کہا کہ سرینگر ضلع میں مردہ کووں میں برڈ فلو پایا گیا ہے۔مردہ کووں کے نمونے سرینگر کے دو مقامات سے حاصل کئے گئے تھے۔

ضلع انتظامیہ سرینگر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دلی پبلک سکول اتھواجن اور پیر باغ علاقوں سے مردہ کووں کے نمونے حاصل کئے گئے تھے اور جانچ کے بعد ان میں برڈ فلو پایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اب سرینگر میں دس کلو میٹر مربع کا رقبہ ریڈ زور قرار دیا گیا ہے اور اس علاقے میں نگہداشت تیز کی گئی ہے تاکہ برڈ فلو کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.