آئی ٹی ایم لکھنو میں جموں و کشمیر کا سٹال، ٹور آپریٹروں اور خواہشمند سیاحوں نے دلچسپی دکھائی

سری نگر، جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت کی جانب سے انڈیا ٹریول مارٹ (آئی ٹی ایم) لکھنو میں سٹال کے قیام سے متعلقین بالخصوص ٹور آپریٹروں اور خواہشمند سیاحوں نے اپنی گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

اس سہ روزہ سیاحتی پروگرام کا افتتاح پرنسپل سیکرٹری سیاحت و ثقافت اترپردیش مکیش کمار میشرم نے کیا اور اس پروگرام کی اختتامی تقریب کل منعقد ہوگی۔

جموں و کشمیر کے سٹال پر جانے والے بڑی تعداد میں سیاحوں نے مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور سری نگر، گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ، یوسمرگ، پتنی ٹاپ، مانسر، بھدرواہ، شری ماتا ویشنو دیوی جی اور کٹرا جیسے سیاحتی مقامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی

Leave a Reply

Your email address will not be published.