ملک میں ایک دن میں ریکارڈ تعداد میں ٹیکہ کاری

ملک میں ایک دن میں ریکارڈ تعداد میں ٹیکہ کاری
نئی دہلی،// مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے پیر کے روز کہا کہ ملک میں ایک دن میں ریکارڈ تعداد میں ٹیکہ کاری کی گئی جو امریکہ، برطانیہ اور فرانس سے کہیں زیادہ ہے۔

ڈاکٹر ہرش ورھدن نے ٹویٹ کیا،’ایک اور ریکارڈ۔ قومی سطحی ٹیکہ کاری کی مہم کے پہلے دن دیگر ممالک کے مقابلے سب سے بڑی تعداد میں عوام کو ٹیکے لگائے گئے‘۔

انہوں نے کہا کہ چھ ریاستوں میں دوسرے دن 17072 افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی اور اب تک 2.24 لاکھ سے زیادہ افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.