این آئی اے کو کشمیریوں کے بعد اب کسان یونینوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

این آئی اے کو کشمیریوں کے بعد اب کسان یونینوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر/ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت کشمیریوں کو نشانہ بنانے کے بعد اب قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو کسان یونینوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این آئی اے کو حکومت کے ساتھ اختلاف رائے رکھنے والے ہر فرد کے خلاف استعمال میں لایا جاتا ہے۔موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز ایک ٹویٹ، جس میں کہا گیا تھا کہ این آئی اے نے کے ٹی وی سے وابستہ صحافی جسویر سنگھ کے نام نوٹس جاری کی ہے جو ماگی میلا کو کور کرنے کے لئے پنجاب گئے تھے،کے رد عمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کیا

محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’حکومت ہند اب این آئی اے کو کسان یونینوں پر آزما رہی ہے۔ بھارت کی اس اولین دہشت گردی کی تفتیشی ایجنسی کی تنزلی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا یے کہ اب اس کو کشمیریوں، کسانوں اور اختلاف رائے رکھنے کی ہمت کرنے والوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے‘۔

قابل ذکر ہے کہ کے ٹی وی نے برطانوی سکھ کونسل کے ساتھ سنگھو سرحد پر احتجاجی کسانوں کے لئے رات دن لنگر کا اہتمام کیا ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.