سری نگر- جموں قومی شاہراہ مسلسل بند، بیلی برج لگ بھگ مکمل

سری نگر- جموں قومی شاہراہ مسلسل بند، بیلی برج لگ بھگ مکمل

سری نگر/وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ ہفتے کو مسلسل چھٹے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔

تاہم ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع رام بن میں کیلا موڑ کے مقام پر بیلی برج کی تعمیر کا کام لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے اور ہفتے کی سہہ پہر کو اس پر آزمائشی طور پر گاڑیاں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر اتوار کے روز ٹریفک بحال ہونے کی توقع ہے۔بتادیں کہ ضلع رام بن میں اتوار کی شام کیلا موڑ پل کے نزدیک شاہراہ کا ایک حصہ ڈھہ گیا تھا جس کے پیش نظر شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کی طرف سے تعمیر ہونے والے بیلی برج کا کام لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے یہ اطلاع ملنے پر کہ شاہراہ کو قابل عبور ومرور بنانے میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں، کے پیش نظر بی آر او نے بیلی برج بنانے کا کم شروع کیا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.