لابوشین کی سنچری اور پین کی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا کا اسکور 369 رن

لابوشین کی سنچری اور پین کی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا کا اسکور 369 رن

برسبن / اسٹار بلے باز مارنس لابوشین(108) کی شاندار سنچری اور کپتان ٹم پین (50) کی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ہندستان کے خلاف چار میچوں کی سیریز کے چوتھے اور فیصلہ کن میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو اپنی پہلی اننگز میں 369 رنوں کا مضبوط اسکور بنالیا۔

آسٹریلیا کے لئے لابوشین نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 204 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 108 رن بنائے اور انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں سنچری اسکور کی۔
کپتان ٹم پین نے بھی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی نوجوانوں کی گیندبازی کا فائدہ اٹھایا اور 104 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 50 رن بنائے

Leave a Reply

Your email address will not be published.