پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے دن کوئی تبدیلی نہیں

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے دن کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی ، سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن ہفتے کو کوئی تبدیلی نہیں کی ۔تاہم بین الاقوامی مارکیٹ میں آج خام تیل کی قیمتوں میں نرمی رہی ۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں بدھ اور جمعرات کے دوران دونوں ایندھنوں میں 50- 50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا ۔ جمعرات کو ڈیزل 24 سے 26 پیسے اور پٹرول 22 سے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا ۔ بدھ کے روز پانچ دن مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا ۔
تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول کی قیمت ریکارڈ قیمت سے محض دو پیسے کم 91.32 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ یہاں پیٹرول کی ریکارڈ قیمت چار اکتوبر 2018 کو91.34 روپے فی لیٹر تھی۔
تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول کی قیمت 91.32 روپے اور ڈیزل کی قیمت 81.60 روپے فی لیٹر ہے ۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 86.15 روپے اور ڈیزل 78.47 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں بھی پٹرول – ڈیزل کی قیمت بالتریب 87.40 روپےاور 80.19 روپے فی لیٹر ہے ۔ اس سے قبل تیل کمپنیوں نے 29 دن تک قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 06 اور 07 جنوری کو اضافہ کیا تھا اور اس کے بعد پانچ دن تک قیمتیں مستحکم رہی تھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.